الوقت - شام کے صدر نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو ان کو عام معافی دے دی جائے گی۔
شام کے صدر بشار اسد نے بدھ کو یونان کی ATV کی طرف سے ایک مذاکرات میں کہا کہ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شروع سے ہی ہم نے دہشت گردوں کو یہ آپشن دیا ہے کہ اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو ان کو معاف کر دیا جائے گا۔
بشار اسد نے کہا کہ اس وقت بھی یہ اعلان باقی ہے اور جو دہشت گرد اپنے ہتھیار رکھ دیتے ہیں انہیں معاف کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی دھارے میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کو اس بات کی بھی اجازت ہے کہ وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اور الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بشار اسد کی اس تجویز کو شام میں قیام امن کی راہ میں اٹھایا گیا قدم کہا جا رہا ہے۔
اس معافی میں وہ دہشت گرد شامل نہیں ہوں گے جو شام کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مجرم پائے گئے ہیں۔