الوقت - یمن کے صوبہ تعز میں تکفیری دہشت گردوں نے بہت بڑے پیمانے پر قتل عام کیا ہے اور مذہبی مقام سمیت کئی عمارتوں کو منہدم کر دیا ہے۔
تعز کے الصراري گاؤں میں دہشت گردوں نے کئی لوگوں کو ذبح کرکے مار ڈالا۔ یمن کی انقلابی کونسل نے تمام صوبوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الصراري میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کے خلاف احتجاج کریں۔ انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثي نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ الصراري میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے سعودی عرب اور امریکہ پر دباؤ ڈال کر راستہ كھلواے۔
الصراري میں گھروں اور مساجد کو آگ لگا دی گئی ہے، گاؤں پر شدید گولہ باری کی گئی ہے، بچوں اور عورتوں سمیت کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے گاؤں میں ایک صوفی کی قبر بھی کھود دی ہے۔
محمد علی الحوثي نے زور دے کر کہا کہ الصراري میں ہو رہے ظلم پر ملک کے عوام کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔