الوقت - اقوام متحدہ اور فلسطینی حکام نے بیت المقدس کے مشرق میں غیر قانونی طریقے سے 800 مکانوں کی تعمیر کے لئے اسرائیل کی منصوبہ بندی کی مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں نام نہاد امن عمل کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نكولائے ملادنوف Nickolay Mladenov نے غیر قانونی کالونیوں میں توسیع کے لئے صیہونی حکومت کی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرکے 770 مکانوں کی تعمیر کیلئے اسرائیلی حکام کے حالیہ فیصلے کی مذمت کی اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔
در ایں اثنا آزدی فلسطین کے محاذ کی کمیٹی کے جنرل سکریٹری صائب عریقات نے اعلان کیا ہے کہ تل اویو کا یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو روكوانے میں عالمی برادری کی ناکامی کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو امن عمل کی سمت میں اہم رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔