الوقت - مشرقی عراق میں دہشت گردانہ دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فرات نیوز کے مطابق، کار بم کا یہ دھماکہ صوبہ دیالہ کے خالص شہر میں ہوا۔
خالص سٹی کونسل کے صدر عمر معین الكروي نے بتایا کہ یہ دھماکہ محکمہ زراعت کے قریب ایسی جگہ پر ہوا جہاں لوگوں کی رفت و آمد رہتی تھی۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، جنگ کے میدان میں عراقی فوج اور رضاکار دستوں سے مسلسل شکست کے بعد، عوامی مقامات پر دہشت گردانہ دھماکے کر رہا ہے۔
اتوار کو شمالی بغداد کے كاظمین علاقے میں ایک دہشت گرد دھماکہ ہوا تھا جس میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ عراقی فوج کی صوبہ نینوا کے مرکز موصل کو آزاد کرانے کے لئے کارروائی تیز ہو گئی ہے۔
موصل کو عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔