الوقت - صیہونی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق سعودی جنرل انور عشقي نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنرل ڈورے گولڈ سے ملاقات کی ہے۔
اسوشیٹیڈ پریس کے مطابق، یہ کسی بھی سعودی نمائندے کا پہلا اسرائیلی دورہ ہے جوعلی الاعلان ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ طور پر تعلق نہیں تھے۔
صیہونی وزارت خارجہ کے ترجمان امینول نهشان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ نے انور عشقي سے ہوٹل میں ملاقات کی۔
سابق سعودی جنرل انور عشقي ان دنوں سعودی تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں اور ان کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان کے صیہونی حکام کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہ دورہ، سعودی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے پڑوسی عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان وسیع امن معاہدہ چاہتا ہے۔