الوقت - نجران میں یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس کے حملے میں سعودی عرب کی بری فوج کی 84 ویں بٹالین کے کمانڈر سمیت کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
المسيرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، نجران کے رجلہ علاقے میں ایک سعودی ٹینک پر یمنی فوجیوں کے حملے میں سعودی عرب کے ایک کمانڈر سمیت کئی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف، سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ، مآرب اور الجوف صوبوں اور نہم علاقے کی فضائی حدود میں پروازیں کی ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کی فوج نے حرض گذرگاہ پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔ سعودی فوج نے حرض کے راستے پر بھی گولہ باری کی ہے۔ اسی طرح سعودی فوج اور سعودی ایجنٹوں نے صوبہ تعز کے الصراري گاؤں پر بمباری کی۔ در ایں اثنا عدن کے منصورہ علاقے میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔