الوقت - عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہم موصل سٹی کی آزادی کے آپریشن میں شامل ہونے والے برطانوی فوجیوں سے جنگ کریں گے۔
الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اتوا ر کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ صدر دھڑے کے رہنما مقتدی الصدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانوی فوجی عراق کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، تو ان کے ساتھ کے جارحین کی مانند سلوک کیا جائے گا۔
اتوار کو ملک کی موجودہ صورت حال کی تنقید کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عراقی اپنے حقوق کے مطالبے کے حوالے سے تقسیم ہیں اور آپس میں لڑ رہے ہیں، اسی وجہ سے دشمن عراق پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
مقتدا صدر نے ذکر کیا کہ غیر ملکی فوجی آزادی کی ضمانت نہیں ہیں، بلکہ وہ حملہ آور ہیں اور ان کے ساتھ حملہ آوروں اور جارحین کی مانند سلوک کیا جائے گا۔
حال ہی میں برطانیہ نے کہا تھا کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 500 کرے گا۔
برطانیہ عراقی اور کرد فوجیوں کی تربیت کے بہانے اس ملک میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانا چاہتا ہے۔