الوقت - روس نے کہا ہے کہ فلسطینی بچے کا سر قلم کرنے والے دہشت گردوں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جن مسلح لوگوں نے ایک فلسطینی بچے کا سر قلم کر کے اس کی فلم بنائی ہیں، انہیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
ارنا کے مطابق، ماریا زخارووا نے ہفتے کو کہا کہ ان دہشت گردوں نے جنہیں کچھ ممالک اعتدال پسند مخالف کہتے ہیں، اس بچے کو صرف اس شک میں اس طرح قتل کردیا کہ اس نے شامی صدر بشار اسد کے حامیوں کے ساتھ تعاون کیا ہو گا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مارے گئے بچے کو حلب سے پکڑا تھا اور اس کے جسم پر موجود نشان اور قتل کی تفصیلات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ قتل سے پہلے اس پر تشدد کیا گیا تھا۔ زاخارووا نے زور دیا کہ یہ دہشت گرد گروہ ہیں جن کو انسانیت میں یقین نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے فلسطینی مزاحمت سے انتقامی کاروائی کرنے کے لئے، شام کے حلب شہر کے قریب فلسطینیوں کے حندرات کیمپ پر حملہ کیا اور ایک 12 سال کے فلسطینی بچے کا سر قلم کرتے ہوئے فلم بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔