الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کی بہتری کے مد نظر چار اضلاع اور سرینگر کے کچھ حصوں میں آج کرفیو ہٹا لیا گیا لیکن احتیاط کے طور پر وادی کے باقی حصوں میں کرفیو جاری ہے۔
یہ اطلاع ایک پولیس افسر نے دی۔ 'باديپورا، بارومولا، بڈگام اور گاندربل اضلاع کے ساتھ ساتھ سرینگر شہر کے کچھ حصوں سے صورت حال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ جن علاقوں سے کرفیو ہٹایا گیا ہے۔ وہاں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے اننت ناگ، کولگام، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے علاوہ شہر کے آٹھ پولیس تھانوں میں کرفیو اب بھی نافذ ہے۔ اب تک وادی میں صورتحال پرامن رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر اس وقت جموں میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پہنچنے کے فورا بعد سنگھ ریاست کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔