الوقت - یمن کے ساتھ ملنے والی سعودی عرب کی سرحد پر ریاض نے بفر زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یمن پر سعودی عرب کی ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری جارحیت کے ساتھ دونوں ممالک میں حالات بہت زیادہ ہی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ در ایں اثنا ریاض نے کہا ہے کہ اس ملک کی یمن کے ساتھ سرحد پر بفر زون بنایا جائے گا۔
اب پریس ویب سائٹ کے مطابق، جنوبی سعودی عرب میں مقامی سیکورٹی افسر محمد بن ہادی الشمراني نے کہا کہ 1 سے 3 کلومیٹر کا یہ بفر زون یمن - سعودی عرب کی سرحدی پٹی پر تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سرحدی گاؤں کو خالی کرانا کوئی نئی بات نہیں ہے، کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی سرحدی گاؤں کے باشندے اپنے اپنے گاؤں خالی کرکے دوسرے صوبوں میں منتقل ہوئے تھے۔ کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی یمن کی سرحد پر اسی طرح دیوار بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس طرح سے اسرائیل نے فلسطین کی سرحد پر دیوار بناکر فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ قید و بند میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔