الوقت - سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو رات ہونے سے پہلے آل سعود کی حکومت کو تباہ کر سکتے ہیں۔
جنرل علی فدوی نے کہا کہ ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے دوران ہمارا اصل دشمن، عراق نہیں تھا اور آج بھی ہمارا دشمن، سعودی عرب نہیں ہے اور اگر کچھ لوگ، امریکہ کی جگہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن بتانا چاہتے ہیں تو یہ دراصل غیر ملکی اثرات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ امریکہ اور اسرائیل کی جگہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم اگر چاہیں تو رات ہونے سے پہلے ہی سعودی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سعودی عرب کے پاس بڑے - بڑے جنگی جہاز ہیں لیکن ان برسوں میں ہمیں وہ کبھی خلیج فارس میں نظر نہیں آئے بس کبھی کبھی بحیرہ احمر جاتے ہوئے وہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں مگر وہ گشت کبھی نہیں لگاتے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کا کوئی بھی ملک یا خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی بھی رکن ایران کے لئے خطرہ بننے کی قابلیت نہیں رکھتا اور یہ بات انہیں بھی اچھی طرح سے معلوم ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ اصل خطرہ امریکہ کی طرف سے ہے اور اگر کوئی دوسرا خطرہ ہوگا بھی تو وہ اسی خطرے کے تحت ہے اس لئے خطرے کی اصل جڑ امریکہ ہے۔