الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں ایران مخالف بل سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکا، ایران کی ميزائیل توانائیوں کے سامنے بے بس ہے۔
بریگیڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے جمعے کی رات ملک کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے مرکز اہواز میں ایک تقریر میں کہا کہ امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندی کی نئی قرارداد کی وجہ ميزائیل توانائی ہے جس نے ایران کے سامنے امریکہ کو بے بس کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں کچھ ملک، ایران کے خلاف معیشت، ثقافت، سیکورٹی اور معلومات کے شعبے میں سرگرم ہیں۔
سپاہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اقتصادی شعبے میں ایران کے خلاف پابندی کے لئے امریکہ ذمہ دار ہے اور سعودی عرب، ایران کے خلاف اتحاد کو پیسوں سے مدد کر رہا ہے۔