الوقت - یمنی فوج نے سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے F16 کو مار گرایا ہے
موصولہ خبروں کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ایک F16 جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق یہ جنگی طیارہ دارالحکومت صنعا کے مشرق میں گرا ہے۔
یہ طیارہ فوجی چھاؤنی خالد العسكريہ پہنچنے سے پہلے خمیس مشط علاقے میں گر گیا جس کے نتیجے میں اس کا ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس اس ملک پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کے شروع سے اب تک سعودی ایجٹنوں اور کرایے کے جنگجوؤں کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں۔
یمن سے موصولہ ایک اور خبر کے کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس سعودی عرب کے100 سے زائد جنگجوؤں کو یمن کے جنوب میں واقع صوبہ تعز میں موت کے گھاٹ اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی فہرست اقوام متحدہ کے سکریٹری بان کو پیش کر گئی ہے۔ یہ فہرست یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو پیش کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، اس فہرست کے ساتھ ہی سعودی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے دستاویزی ثبوت بھی سیکریٹری جنرل بان کی مون کو پیش کئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے یہ فہرست اور دستاویزات انسانی حقوق کی تنظیموں نے تیار کی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر 26 مارچ 2015 سے ہمہ گير حملے شروع کئے ہیں جس میں اب تک یمن کے دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہے۔