الوقت - ترکی میں نمازیوں نے ایک خود کش حملہ آور کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ مسجد میں خودکش دھماکہ کرنے جا رہا تھا۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی تركي کے آدانا شہر میں مسجد میں خودکش کو ٹھیک اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ نمازیوں کے درمیان اپنی کمر پر بندھی دھماکہ خیز بیلٹ کا بٹن دبانے ہی جا رہا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو ترکی کے آدانا شہر کی صبانجي مسجد، نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ نماز شروع ہونے ہی والی تھی کہ ایک شخص بہت تیزی سے مائیک کی طرف لپکا۔ مائیک کے پاس پہنچ کر یہ دہشت گرد، خودکش کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ اس دہشت گردانہ نے جیسے ہی اپنی کمر سے بدھي دھماکہ خیز بیلٹ میں دھماکہ کرنا چاہا لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ لوگ اسے مارتے ہوئے مسجد سے باہر لے گئے۔ اس درمیان پولس نے دہشت گرد کو اپنی حراست میں لے لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق ديار بکر سے ہے اور اس کا نام محمود ارسلان قيليچ ہے۔
واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں کچھ دہشت گردوں نے استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خود کش کارروائی کی تھی جس میں 45 مسافر ہلاک اور 240 زخمی ہو گئے تھے۔