الوقت - روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہیلسنکی نے امریکی قیادت والے فوجی اتحاد نیٹو سے رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو فن لینڈ سے لگی سرحد پر وہ اپنی فوجیں تعینات کر دے گا۔
جمعے کو جنوبی مغربی فن لینڈ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا کہ اگر فن لینڈ نیٹو کی رکنیت حاصل کرتا تو آپ کا کیا رد عمل ہو گا۔
پوتین نے کہا کہ ہم نے 1500 کلومیٹر طویل سرحد سے اپنے فوجیوں کو ہٹا لیا تھا۔ اپریل میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا تھا کہ اگر فن لین کاڈ پڑوسی ملک سویڈن نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو روس اپنی شمالی سرحد پر مناسب فوجی کارروائی کرے گا۔