:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

اسلام کے نام پر قتل عام بند کرو : حسینہ واجد

Saturday 2 July 2016
اسلام کے نام پر قتل عام بند کرو : حسینہ واجد

الوقت - بنگلا دیش کے ایک کیفے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 20 غیر ملکیوں کے مارے جانے کے بعد ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ہر قدم اٹھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سنیچر کو کہا کہ 'اسلام کے نام پر لوگوں کو مارنا بند کیا جائے ۔  وزیر اعظم حسینہ واجد نے حملے کے دوران حکومت کی تیاریوں کو براہ راست نشر کرنے والے بنگلا دیشی ٹی وی نیوز چینلز کی مذمت کرتے ہوئے اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔

ملک میں ہوئے اب تک کے سب سے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے لئے دو دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عام لوگوں سمیت تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ مٹھی بھر دہشت گردوں' کے خلاف مزاحمت کے لئے متحد ہوں۔

 


حسینہ نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا، 'انشاء الله دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کرکے ہم بنگلا دیش کو ایک پرامن ملک بنائیں گے،  کوئی بھی سازش ہماری پیشرفت کو روک نہیں سکتی، آئیے ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر مل کر کام کریں تاکہ ایسا محفوظ بنگلا دیش بنا سکیں جو قوم کا خواب تھا۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بنگلا دیش خود کو دنیا میں ایک خودمختار اور خود کفیل ملک بنانے کی کوشش کر رہا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سازشکاروں کا اتحاد اس پیشرفت میں روکاٹ ڈالنے کے لئے سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اسلام کے نام پر لوگوں کو مارنا بند کیا جائے۔ ایسے واقعات کو انجام دے کراس کو بدنام نہ کریں۔ ' وزیر اعظم نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو یرغمال بنا کر خودغرض کچھ طبقے بنگلا دیش کو ایک غیر فعال ملک ثابت کرنا چاہتے تھے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو جیتنے میں ناکام رہنے کے بعد انہوں نے دہشت گردی کا راستہ اپنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے امن پسند لوگ انہیں اپنی حکمت عملی کو نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ ملک کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر ہم ان کی سازش کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیگ :

بنگلادیش حملہ داعش اسلام حسینہ واجد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے