الوقت - روس کے صدر ولاديمير پوتين نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے بعد ترکی پر عائد سیاحتی پابندیاں اٹھا لینے کا اعلان کیا ہے۔
روسی صدر ولاديمير پوتين نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے چند گھنٹے بعد اعلان کیا کہ ترکی پر عائد سیاحتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ انہوں نے روسی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی دوبارہ بحالی کے لئے ترک حکومت سے گفتکو شروع کرے۔
كرملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوتين اور اردوغان نے اپنی ٹیلیفونی بات چیت میں تعلقات کو پھر سے بحال کرنے کے لئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے میں سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون شروع کرنے اور باہمی ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں روسی صدر نے استنبول میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ترک عوام سے ھمدری کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی کے جنگی طیارے نے روس کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جس کی وجہ دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ تعلقات میں آئی کشیدگی کے بعد پوتين اور اردوغان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔