الوقت - ترکی کے شہر استنبول کا اتا ترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ منگل کو دھماکوں سے لرز گیا۔ ایئر پورٹ پر دو خودکش بم دھماکوں اور فائرنگ کی خبر ملی ہے۔ اب تک 28 افراد کے ہلاک ہونے اور 60 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 بیان کی کئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق، ایئر پورٹ پر ایک کے بعد ایک کئی دھماکے کئے گئے۔ ایک عینی کے مطابق فائرنگ ایئر پورٹ کے کار پارکنگ علاقے سے کی گئی۔ عینی شائدین کی کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں نے کلاشنکوف کے ذریعے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا۔ زخمیوں کو ٹیکسی اور ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ خود کش حملہ ہے۔ ترکی کی سرکاری ایجنسیوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایئر پورٹ پر موجود اپنے خاندان کے افراد سے رابطہ کریں۔ اب تک موصولہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ انٹری ٹرمینل پر سکیورٹی اہلکاروں کو دو افراد پر شک ہوا اور پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ افراد نے دھماکہ کر دیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیوں نے ایئرپورٹ کو گھیر کر، لوگوں کو محفوظ جگہ پر پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔ کسی بھی حملہ آور کے پکڑے جانے کی خبر نہیں ملی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے امدادی کام جاری ہے، تاہم اس واقعہ کے بعد ایئر پورٹ پر افرا تفری مچ گئی۔ ابھی تک دہشت گردانہ حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔