الوقت - مشرقی شام میں فضائیہ کے حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے دیرالزور کے القوريہ علاقے میں دہشت گرد گروپ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 70 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے اور دسیوں زخمی ہو گئے۔ شامی فضائیہ نے تاریخی شہر پالميرا کے قریب واقع شاعر نامی آئل فیلڈ کے قریب داعش کے دہشت گردوں کے اجتماع کی جگہ پر بھی بمباری کی ہے۔
اس درمیان خبر ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائہ کی حمایت سے شمالی صوبے حلب میں شمال کی طرف سے پیشرفت کرتے ہوئے الملاح نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی میں کم از کم 25 دہشت گرد مارے گئے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج اس علاقے میں اپنے محاذ مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جنوب کی طرف بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی کا امدادی قافلہ دمشق کے قریب واقع قدسیہ نامی علاقے میں پہنچ گیا ہے اور شام ہلال احمر سوسائٹی کی مدد سے تیس ہزار کی آبادی والے اس شہر میں انسان دوستانہ مدد فراہم کر رہا ہے۔