الوقت - مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر 6 مختلف ممالک کے 15 عیسائیوں نے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے۔
مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کے غیر ملکی محکمہ کے ڈائریکٹر جواد ہاشمی نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 6 ممالک کے 15 عیسائیوں نے مذہب اسلام قبول کیا ہے۔ شیعہ مذہب قبول کرنے والوں میں 9 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔
مذہب اسلام قبول کرنے والوں کا تعلق جرمنی، پرتگال، سویڈن، تھائی لینڈ، لبنان، اٹلی اور ایتھوپیا سے ہے۔ جواد ہاشمی نژاد نے بتایا کہ شیعہ ہو نے والے ان غیر ملکی شہریوں میں زیادہ تر کا تعلق سویڈن سے تھا اور ان کی عمر 25 سے 50 سال کے درمیان تھیں۔ مذہب اسلام قبول کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ شیعہ مذہب ہی اسلام کی حقیقی شکل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مشہد مقدس میں امار رضا پر ہر سال کم سے کم دوکروڑ 70 لاکھ زائرین زیارت کے لئے آتے ہیں اور امام رضا (ع) کے مقدس روضہ پر آئے دن لوگ مذہب ا کو قبول کرتے ہیں ۔