الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اودھم پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق، علاقے میں چیکنگ کے دوران عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ ایک علیحدگی پسند کے بھی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، امرناتھ یاترا کو لے کر سیکورٹی فورس کے جوان ایک ناکے پر چیکنگ کر رہے تھے اسی
دوران ایک پرائیویٹ بس سرینگر سے كد کی طرف آ رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی میں عسکریت پسند سوار تھے۔
جیسے ہی پولیس ٹیم اور سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی لینے کی کوشش کی گئی۔ دو عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جموں و سرینگر شاہراہ پر سی آر پی ایف کا کیمپ بھی ہے۔ سی آر پی ایف کی 84 ویں بٹالین کے کیمپ پر بھی علیحدگی پسندوں نے فائرنگ کی ہے۔ جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ہی گزشتہ سال عسکریت پسندوں نے بی ایس ایف کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔