الوقت - شام میں امریکہ کے فضائی حملے میں 41 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
شام کے ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ منبج شہر پر کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں بنے بین الاقوامی داعش مخالف کے اتحاد کے حملے میں 41 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں شام کے 28 ڈیموکریٹک فوجی ہلاک ہوگئے ۔ شام کی ڈیموکریٹک فورسز کی اتوار کو منبج شہر میں داعش سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ شام میں سرگرم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے منبج شہر میں اس جگہ پر حملہ کر دیا جہاں سیرین ڈیموكرٹیک فوج کا پڑاؤ تھا لیکن اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اس گروپ نے رپورٹ دی ہے کہ ابھی دونوں فریق میں شدید جھڑپیں ہی ہو ہی تھیں کہ امریکہ کی قیادت میں بنے اتحاد نے فضائی حملے شروع کر دیئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 مئی سے آج تک ہونے والے ان حملوں میں 41 عام شہری ہلاک ہو گئے جن میں 16 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں۔ ہیومن راٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حملوں میں 6 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 30 داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس گروہ نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں شام کی ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ مہینے سے اب تک ہلاک ہونے والے ڈیموکریٹ فوجیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔