:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

امریکہ کے بارے میں امام خمینی (رح) کا نظریہ

Sunday 12 June 2016
امریکہ کے بارے میں امام خمینی (رح) کا نظریہ

الوقت - یاد رکھئے آپ کے سامنے ایسی حکومت ہے کہ اگر ایک لمحہ بھی آپ نے غفلت سے کام لیا تو آپ کا ملک برباد ہو کر رہ جائے گا۔

غفلت مت کیجئے گا، غفلت نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سب مل کر امریکہ کے خلاف آواز بلند کریں۔

امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگائیے کہ انشاللہ یہی اس کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔ [1]

امریکہ کون ہے؟

امریکہ ہمارا اور انسانیت کا سب سے پہلا دشمن ہے۔ [2]

امریکہ، اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔[3]

امریکہ دوغلہ باز اور سب سے بڑا دشمن ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کے خون کا پیاسا ہے۔[4]

محروم اور غریبوں کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، اور دنیا پر سیاسی، معاشی، ثقافتی اور فوجی سربراہی کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔[5]

امریکہ تمام مذاہب کا دشمن ہے، عیسائیوں کا بھی دشمن ہے، دین و مذہب سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے، صرف اپنا مفاد چاہتا ہے، امریکی عوام کا بھی مفاد نہیں چاہتا بس حکومت کا مفاد حاصل ہونا چاہئے۔[6]

اسلام سے دشمنی، امریکہ کی فطرت

امریکہ کی فطرت میں اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی جھلک رہی ہے۔[7]

امریکہ اور اسرائیل اسلام کی بنیادوں کے مخالف ہیں، چونکہ اسلام اور قرآن کو اپنی غارت گری اور لوٹ پاٹ کے لئے رکاوٹ سمجھتے ہیں، چونکہ ایران اسی کتاب اور سنت کے سہارے ان کے سامنے انقلاب لایا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔[8]

وہ جان بوجھ کر اسلام کی تباہی چاہتے ہیں

وہ اب تک کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی سیاست اور ڈپلومیسی میں تبدیلی لانی چاہئے اور ہم نے غلطی کی ہے اور اسے دہرانا نہیں چاہئے، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ سخت نعرے اور جنگ کے سبب دنیا میں ہم تنہا اور گوشہ نشین ہوتے چلے جارہے ہیں اور اگر ہم نے حقیقت پسندی سے کام لیا تو وہ ہمارے ساتھ انسانی رویہ اپنانے کو تیار ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کی عزت بھی کریں گے، لیکن ہمارے ہی دور میں آیات شیطانی جیسی کتاب نے ان کا اصلی چہرہ سب کے سامنے ظاہر  کردیا اور ان کی اسلام دشمنی سب پر واضح ہوگئی۔ اب ہم کو سمجھ جانا چاہئے کہ مسئلہ ہماری غلطی نہیں ہے بلکہ وہ جان بوجھ کر اسلام کی تباہی چاہتے ہیں، علماء اور عوام نیز شہدا کے خاندان کو ہوشیار رہنا چاہئے کہ ان کے عزیزوں کا خون رائگاں نہ ہو۔[9]

ہم کو ختم کرکے ہی ان کو چین ملے گا، امریکہ کا خطرہ اس حد تک ہے کہ اگر ذرہ برابر بھی غفلت سے کام لیا تو ہمارا خاتمہ ہوجائے گا، دونوں سپر پاور طاقتین غریبوں کی کمر توڑنے پر تلی ہوئی ہیں اور ہمیں ان غریبوں کی حمایت کرنی ہوگی۔  [10]

امریکہ اور سوویت یونین ہوشیار بیٹھے ہیں اور آپ کو تباہ و برباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔[11]

دنیا میں ذلیل امریکہ سے جنگ ہماری ذمہ داری

دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران نے صحیح راستہ منتخب کرلیا ہے اور جب تک کہ اس دنیا میں ذلیل و خوار دشمن کی زیادتیاں رہیں گی جنگ بھی جاری رہے گی۔ ایران کے مسائل ہم کو ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کریں گے بلکہ ہمارے قدموں کو مزید مضبوطی ملے گی، ہم نے اپنی جنگ امریکہ کے خلاف شروع کردی ہے اور امید کرتے ہیں ہماری قوم کے بچے اس کے چنگل سے آزادی دلائیں گے اور توحید کا پرچم دنیا میں لہرائیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم نے اپنا فرض بھرپور طریقے سے ادا کیا تو ہمارے بچے کامیابی کا مزہ ضرور چکھیں گے۔ [12]

امریکہ مردہ باد کے نعرے کی ضرورت

اگر دنیا کے تمام مسلمان جن کی تعداد سو کروڑ (ایک ارب) ہے اپنے گھروں سے باہر نکل کر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگائیں تو ان کی موت آن پڑےگی۔ [13]

ہم نے نعرے کے ذریعے ہی محمد رضا خان کو ایران سے نکال  پھینکا، کیا آپ سمجھتے ہیں اسلحوں کی طاقت سے ہم نے یہ کام کیا ہے؟ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا ہے ہم نے، اس نعرے کو اتنا اس کے سر پر دھنا کہ وہ خود بھاگنے پر مجبور ہوا، مسلمانوں کو نعرہ لگانا چاہئے اور یہ ہرگز نہیں سوچنا چاہئے کہ ان نعروں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، لیکن سب کو نعرہ لگانا پڑے گا، ہمارے یا ہمارے محلے والوں کے نعرہ لگانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ [14]

جتنا ممکن ہو نعروں کے ذریعے ان پر وار کرنا چاہئے۔[15]

 

امریکہ مردہ باد کا نعرہ اسلام کے خلاف ہے ؟!!!

میرے پروردگار! ہماری قوم اس وقت کیسے حادثات کا شکار ہے، ایسے دور میں جہاں اسلامی ممالک ایسے ہیں، میڈیا، ویسی ہے اور سوپر پاور ممالک دوسری طرح، ایسا دور ہے کہ جس میں باطل کو حق بناکر پیش کیا جارہا ہے، وہ دور ہے کہ جس میں مسلمانوں کے ساتھ وہ رویہ اپنایا جارہا ہے جو چنگیز خان نے بھی نہیں اختیار کیا ہوگا،  وہ دور جس میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کو اسلام کے مخالف سمجھا جارہا ہے۔[16]

اظہار برائت، جنگ کا پہلا قدم

اظہار برائت ہمارا پہلا قدم ہے اور آگے دوسرے طریقے اپنائے جائیں گے،اس دور میں اسلام دشمن جو کہ توحید کے مخالف ہیں ثقافتی، دینی اور سیاسی اعتبار سے سب کو اپنی ہوس کا شکار بنارہے ہیں ان کے سامنے کیا کرنا چاہئے؟ [17]

دشمنوں کی تباہی تک جنگ

ہم خدا کی مدد سے اسلام کے دشمنوں کی بربادی و تباہی تک خاص طور سے امریکہ کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔[18]

امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری قوم اور خمینی، امریکہ کے دونوں ہاتھ قلم ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ [19]

زندگی کے آخری لمحوں تک ہم جنگ کرتے رہیں گے اور جب تک امریکہ کے قدم علاقے سے باہر نہیں جاتے اور تمام آزادی پسند اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے ہم بھی سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ [20]

دنیا والوں کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کو تباہ کریں چونکہ جب تک وہ ہے دنیا میں مصیبتیں رہیں گی، یہاں نہیں تو کہیں اور ۔ [21]

 

 

[1]  صحیفه امام ، ج 10، ص 373

[2]  گزشتہ حوالہ

[3]  گزشتہ حوالہ، ج 15، ص 305

[4]  گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 179

[5]   گزشتہ حوالہ، ج 13، ص 212

[6]  گزشتہ حوالہ، ج 17، ص 312

[7]  گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 52

[8]  گزشتہ حوالہ، ج 19، ص 28

[9] گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 291

[10]  گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 202

[11]  گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 89

[12]  12) گزشتہ حوالہ، ج 15، ص 171

[13]  گزشتہ حوالہ، ج 13، صص 80 - 81

[14] گزشتہ حوالہ، ج 13، ص 90

[15] گزشتہ حوالہ، ج 11، ص 121

[16]  گزشتہ حوالہ، ج 17، صص 50 - 51

[17]  گزشتہ حوالہ، ج 20، ص 316

[18]  گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 261

[19] گزشتہ حوالہ، ج 14، صص 407 - 408

[20]  گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 175

[21] گزشتہ حوالہ، ج 17، ص 84

ٹیگ :

امریکا امام خمینی دشمن قوم

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے