الوقت - شمالی شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں دسیوں بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
الميادين ٹی وی چینل کے مطابق، یہ حملہ منگل کو نصرہ فرنٹ اور احرار الشام دہشت گرد گروہ کے عناصر نے کیا جس میں 20 سے زیادہ عام شہری جاں بحق اور تقریبا 60 دیگر زخمی ہوئے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے مغربی شام کے حماۃ شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں نصرہ فرنٹ اور احرارالشام کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس کارروائی کے دوران غیر ملکی حمایت یافتہ ان دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور بكتربند گاڑیاں تباہ ہو گیں۔
ادھر شمالی شام کے رقہ شہر میں شامی فضائیہ نے الرصافہ علاقے کے قریب داعش کے دو اڈوں پر ہوائی کارروائی کی جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔
اسی طرح شامی فضائیہ نے دیرالزور شہر کے جنوب مغرب میں واقع الشولا گاؤں میں ایسے ورکشاپ کو تباہ کر دیا جسے داعش گاڑی میں بم نصب کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ اسی طرح شامی فضائیہ نے دیرالزور کے جنوب مغرب میں واقع البغیليہ و عياش گاؤں اور اس شہر میں واقع فوجی ہوائی اڈے کے جنوبی حصے میں کارروائی کی جس میں داعش کی کئی بكتر بند گاڑی تباہ ہوئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔