الوقت - عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں کار بم کے ایک دھماکے میں کئی افراد جاں بحق ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ کربلائے معلی میں امام حسین پل کے قریب ہوا۔ سومريہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کربلائے معلی کے مرکز میں واقع امام حسین پل کے قریب واقع ایک محلے میں ہوا ہے۔ دھماکہ امام حسین علیہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہائے مبارک سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کربلائے معلی میں شدید کار بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حسین جابری انصاری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے عراقی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ عراقی قوم کی بھرپور حمایت کرے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت، قوم اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔