الوقت - فرانس کے مسلم اکثریت والے شہر ليوريٹ کے میئر نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ خاموشی سے روزے رکھیں۔
فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ليوريٹ شہر کے حکام نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر شور شراب کے خاموشی سے روزے رکھیں اور روزے کے ایام میں خواتین نقاب نہ پہنیں ۔
ليوريٹ کے میئر نے رمضان کا چاند نکلنے کے چند گھنٹے بعد یہ اعلامیہ جاری کیا۔ اس شہر میں پانچ لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اس کام کا کیا مقصد ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ رمضان المبارک میں سبھی کو بغیر کسی ہنگامے کے روزے رکھنا چاہئے اور سب کو کھلے چہرے کے ساتھ آمد و رفت کرنی چاہئے۔
فرانس کی اس کارروائی پر عالمی سطح پر ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
صوبہ لور کی اسلامی کونسل کے سربراہ عمر بلواد نے اس کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اقلیت اس اعلان سے توہین کا احساس کر رہے ہیں، اچھا یہ تھا کہ میئر صاحب کو اس اعلان کے جاری کرنے سے پہلے اسلامی انجمنوں اور تنظیموں سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔