الوقت - سعودی عرب کی معروف کمپنی بن لادن نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور قرض کی ادائیگي کے لئے اپنے اثاثے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چند روز قبل جدہ میں بن لادن کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگي کے خلاف صدر دفتر کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ بن لادن کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے کچھ عرصہ قبل 5.2 ارب ریال قرض لیا گیا تھا، اس رقم سے متعدد ملازمین کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے لیکن اب بھی ملازمین کی ایک بڑی تعداد کی تنخواہیں باقی ہیں۔
واضح رہے کہ بن لادن کمپنی القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کی ملکیت ہے۔