:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکا قابل اعتماد نہیں، امریکا شیطان اکبر ہے : رہبر انقلاب اسلامی

Friday 3 June 2016
امریکا قابل اعتماد نہیں، امریکا شیطان اکبر ہے : رہبر انقلاب اسلامی

الوقت - رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے فرمایا کہ اپنے اس 'انقلابی جذبے' کی حفاظت کریں جس نے 38  سال پہلے ملک سے دشمنوں کو باہر نکال دیا تھا۔

 

 

جمعے کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 27 ویں برسی کے موقع پر مرقد پر عظیم الشان احتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے بہت سے چھوٹے بڑے دشمن ہیں لیکن لیکن ہمارے اصلی دشمن امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں اور ہمیں اپنے اصلی دشمنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے بارے میں امریکا کی دشمنی کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ میں صدام کی حمایت کی، ایران کے مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنایا ، ایران کے تیل پلیٹ فارمز پر حملے کئے اور ایران میں سی آئی اے نے فوجی کودتا کیا۔

تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مرقد پر ان کی ستائسویں برسی شریک تقریبا دو ملین ملکی اورغیر ملکی زائرین سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کہ اگر کوئی شخص اسلام کے لئے کام کرتا ہے اور امریکہ پر منحصر رہتا ہے تو وہ اپنے چہرے پر تھپڑ ضرور کھائے گا۔  رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران سے دشمنی کا سبب اس کا انقلابی جذبہ ہے۔ جو دباؤ ایران پر ڈالا جا رہا ہے وہ اسی انقلاب کی وجہ سے ہے، اس لئے کہ دشمن اس سے خوفزدہ ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکا قابل اعتماد نہیں ، امریکا بڑا شیطان ہے اور ہمیں بڑے شیطان کے مکر و فریب کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ خود بھی ظالم ہے اور دنیا کے ظالموں کی حمایت بھی کرتا ہے امریکہ ، فلسطین پر ظلم کررہا ہے اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔ امریکہ ، یمن میں جاری بمباری کی حمایت کررہا ہے۔ امریکہ یمن میں اپنے اتحادیوں کی مدد میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔ امریکہ یمن کے شہروں ، اسپتالوں ، مدارس ، مساجد اور ثقافتی مراکز پر بمباری میں بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے سوال فرمایا کہ کیوں وہ انقلاب کی مخالفت کرتے ہیں، اس لئے کہ اس سے پہلے ملک مکمل طور پر ان کے قبضے میں تھا۔ اس کے علاوہ، انقلاب کے بعد اب یہ دیگر ممالک کے لئے آئیڈیل بن گیا ہے۔
جب بھی ہماری تحریک انقلابی رہی ہم کامیاب ہوئے، لیکن جب بھی ہم نے اس کو نظر انداز کیا ہم پیچھے دھکیل دیے گئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کہ امام خمینی خدا پر ایمان اور لوگوں پر یقین رکھتے تھے اور خود کو خدا کا خادم سمجھتے تھے۔

 

ٹیگ :

ایران امریکا برطانیہ چھوٹا

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے