الوقت - امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اپنے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یورپ کا سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس بیان میں تاکید کی گئ ہے کہ اس سال موسم گرما میں یوپر میں شدید دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ دہشت گرد یورپ میں اہم واقعہ انجام دینے کی کوشش میں ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں ہے ہے دہشت گرد یورپ خاص طور پر فرانس کی میزبانی میں یورپی فٹبال کپ کے موقع پر دہشت گردانہ حملے انجام دے سکتے ہیں۔ اسی لئے امریکی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ یورپ کا سفر کرنے سے پرہیز کریں اور اگر وہ یورپ میں ہیں تو ان موقعوں پر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ یورپی نشنل فٹبال کپ 10 جون سے شروع ہو رہا ہے اور پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق یہ وارنگ 31 اگست کو ختم ہوجائے گی۔