الوقت - مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ اور دیگر 35 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
اخوان المسلمین کے رہنماؤں پر 2013 میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر کے خلاف بغاوت کے بعد، ہوئے پر تشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
پیر کو مصر کی عدلیہ کے حکام نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر 35 رہنماؤں کو اسماعليہ شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں شامل ہونے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اخوان المسلمون کے رہنما کو پہلے ہی دیگر مقدموں میں موت اور قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
عدالت نے اخوان المسلمون کے 48 دیگر ارکان اور کارکنوں کو 3 سے 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم سخت فیصلوں کے لئے مصر کی فوجی عدالتوں کی تنقید کرتی رہتی ہیں۔