الوقت - بحرین کے ہائی کورٹ نے اس ملک کے سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی قید کی سزا میں توسیع کرکے 9 سال کر دی ہے۔
الوفاق پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کو بحرین کے ہائی کورٹ نے شیخ علی سلمان کی قید کی مدت 4 سے بڑھا کر 9 سال کر دی۔ الوفاق پارٹی نے اس فیصلے کو ناقابل قبول اور قابل اعتراض قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ منامہ کے اس قدم سے اس ملک میں سیاسی بحران کو حل کرنے کے تمام موقع ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ شیخ علی سلمان کو کئی پرامن تقریر کرنے کے بعد کہ جن میں انہوں نے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا، دسمبر 2014 میں گرفتار کر لیا تھا۔ بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے جون 2015 میں شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ کی وزارت داخلہ کی توہین اور عوام کو قانون کی خلاف ورزی اور نظام تبدیل کے لئے ورغلانے کے نام نہاد الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
شیخ علی سلمان کے معاملے کی سماعت کے لئے 12 اپریل 2016 کو بحرین کے ہائی کورٹ کا اجلاس منعقد ہوا اور پھر حتمی فیصلے کو 30 مئی 2016 تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ شیخ علی سلمان کو 90 کی دہائی میں آل خلیفہ حکومت نے ملک بدر کر دیا تھا جس کے بعد وہ 2001 میں وطن لوٹے تھے۔ وہ 2011 میں بحرین میں شروع ہوئے انقلاب میں سرگرم تھے۔ انہوں نے اس انقلاب میں اصلاح پسندوں کی تحریک کی قیادت کی تھی۔