:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

زیکا وائرس، اولمپکس کو بھی متاثر کر سکتا ہے ... خاص رپورٹ

Sunday 29 May 2016
زیکا وائرس، اولمپکس کو بھی متاثر کر سکتا ہے ... خاص رپورٹ

الوقت - زیکا وائرس سے متعلق خدشات کے درمیان 150 بین الاقوامی ڈاکٹروں، سائنسدانوں اور محققین نے برازیل کے ریو ڈی جینیريو میں ہونے والے اولمپکس کا انعقاد کہیں اور کروانے یا انعقاد کو ٹالنے کی کوشش کی ہے۔

 ان افراد نے اس کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبیلوایچ او) کو ایک کھلا خط لکھا ہے۔ جمعے کو لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے زیکا بحران سے سب سے زیادہ متاثر شہر ریو میں کھیل کروانے کا دباؤ بنانا غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی ہے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ ہماری بڑی تشویش عالمی صحت کو لے کر ہے۔ زیکا وائرس نے صحت کو اس طرح سے نقصان پہنچایا ہے، جس کا سائنس نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا۔
اس خط پر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فلپائن، جاپان، برازیل، جنوبی افریقہ، ترکی اور لبنان سمیت کئی ممالک کے ماہرین نے دستخط کئے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھر کے ممالک سے کھیلوں میں شرکت کرنے کے لئے جب پانچ لاکھ غیر ملکی سیاح آئیں گے تو ایسے وقت میں ایک غیر ضروری خطرہ بنا رہے گا کہ وہ اس وائرس کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس وائرس کو اپنے ساتھ اپنے ملک منتقل کر سکتے ہیں، جہاں جاکر یہ ایک وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کیا غریبوں کے ساتھ ایسا ہونا چاہئے؟ کیونکہ ابھی تک اس وبا سے محفوظ جگہوں پر اس کے اثرات زیادہ ہو ہو سکتے ہیں۔
زیکا کی وجہ خطرناک مائكروسیفلی سمیت پیدائشی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔ مائکروسیفلی ایسی بیماری ہے جس میں بچے چھوٹے سر اور دماغ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ برازیل میں گزشتہ سال مچھر سے پیدا ہونے والی زیکا بیماری کے پھیلنے کے بعد سے اب تک تقریبا 1300 بچوں میں اس کی علامات دیکھی جا چکی ہیں۔  اسے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی ادارہ صحت اور امریکہ کی صحت عامہ کے حکام نے برازیل کے دورے پر جانے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مچھروں کے کاٹے جانے سے بچنے کے اقدامات کریں۔  یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ حاملہ خواتین ریو ڈی جینیريو سمیت ان علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں زیکا پھیلا ہوا ہے۔
ڈبیلوایچ او نے کہا خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں
اس درمیان عالمی ادارہ صحت (ڈبیلوایچ او) نے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ تازہ تشخیص کی بنیاد پر زیکا کے توسیع کو دیکھتے ہوئے 2016 کے اولمپک کو منسوخ کرنا یا اس کی جگہ میں تبدیلی مناسب اقدامات نہیں ہے۔  ڈبیلوایچ او نے کہا ہے کہ برازیل دنیا کے ان 60 ممالک میں سے ایک ہے، جہاں مچھروں سے اب بھی زیکا پھیل رہا ہے۔ اس کے بعد بھی لوگ الگ الگ وجوہات سے ان ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ خطرے کو کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سفر کو لے کر جاری کی گئي سفارشات پر عمل کیا جائے۔ ڈبیلوایچ او نے کہا ہے کہ وہ حالات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور جب کبھی بھی ضروری ہوگا وہ مشورہ دے گا۔
ڈبیلوایچ او نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو زیکا کے انفیکشن والی جگہوں پر نہیں جانا چاہئے۔ اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں اور سیاحوں کو زیکا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ڈبیلوایچ او برازیل حکومت اور ریو 2016 آرگنائزنگ کمیٹی کو مشورہ دے رہا ہے۔

ٹیگ :

زیکا وائرس اولمپکس کھیل

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے