الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں 6 علیحدگی پسند اور ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان این این جوشی کے مطابق نوگام میں ہونے والے آپریشن میں چار افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک فوجی بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق جمعے کو كانچي پورہ کے قریب ایک دوسری جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ اس جھڑپ میں ایک فوجی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
کشمیر کا ایک حصہ پاکستان اور دوسرا ہندوستان کے زیر انتظام ہے، لیکن دونوں ملک پوری وادی پر اپنے حق کا دعوی کرتے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1989 کے بعد کئی علیحدگی پسند گروہ سامنے آئے اور کئی دہائیوں سے جاری اس تشدد میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔