الوقت - اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم میں ایک کشتی کے غرق ہونے اور کشتی میں سوار کچھ افراد کے ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
اٹلی کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ یہ کشتی جمعرات کو غرق ہو گئی اور کوسٹ گارڈ نے 88 افراد کو بچا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ ہونے والے افراد کی صحیح تعداد ابھی معلوم نہیں ہے۔ حالیہ دو دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
بدھ کو بھی ماہیگیروں کی ایک کشتی غرق ہو گئی تھی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اٹلی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے غوطہ خوروں نے اس کشتی کے پلٹ جانے سے تقریبا 550 افراد کو زندہ بچا لیا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔
اٹلی کے کوسٹ گارڈ کے اعلان کے مطابق پیر اور منگل کو تقریبا 5 ہزار 600 پناہ گزینوں کو بحیرہ روم میں کشتی کو غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران تین لاکھ 20 ہزار سے زیادہ پناہ گزین کشتیوں کے ذریعے اٹلی کے ساحل پہنچے اور پناہ گزینوں کے مسئلے میں بین الاقوامی تنظیم کے اعلان کے مطابق یورپی ممالک میں پناہ لینے کی کوشش میں تقریبا 7 ہزار افراد سمندر میں غرق ہو گئے۔
2015 میں یورپی ممالک میں پناہ لینے کی اپیل کرنے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ یہ تعداد 2014 کے مقابلے میں دو گنا ہے۔