الوقت - دہشت گرد گروہ داعش عراقی عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
عراق کے عوامی رضاکار فورس النجبہ کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے جمعرات کو بتایا کہ داعش کے دہشت گرد الكرمہ علاقے میں رہنے والوں کو زبردستی فلوجہ لے جا رہے ہیں تاکہ انہیں عراقی فوجیوں کے مقابلے میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کریں۔ انہوں نے فلہوجا میں عراقی فوجیوں کی کامیابی اور پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تمام جانب سے فلوجہ میں پیشرفت کر رہے ہیں اور داعش کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
اکرم الکعبی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عراق کے تمام افراد کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق کے تمام مذاہب اور طبقات کے لوگ داعش کے دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہ بڑا اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد سنی مذہبی رہنماؤں کو قتل کر کے عراقی معاشرے میں مذہبی اختلافات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔