الوقت - امریکا نے پاکستان کے دو گروہوں کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جماعت الدعوۃ القرآن (جے ڈی کیو) اور طارق گیدار گروپ (ٹی جی جی) کو خصوصی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں نامزد کردیا۔
محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد امریکہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے ان تنظیموں کے تمام اثاثو منجمد کر دیا جائے گا اور ان کے ساتھ کوئی شخص لین دین نہیں کر سکے گا جبکہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا کام سونپ دیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، طارق گیدار گروپ (ٹی جی جی) درہ آدم خیل میں سرگرم ہے اور تحریک طالبان پاکستان کا ذیلی گروپ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ دسمبر 2014 میں پشاور میں ہونے والے کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ذمہ دار ہے جس میں 130 بچوں سمیت اسٹاف کے 150 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
طارق گیدار گروپ کے سرغنہ کا نام عمر منصور ہے جس پر جنوری 2016 میں چار سدہ یونیورسٹی پر حملے کا الزام بھی ہے جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔