:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطین کے صدر سے براہ راست ملاقات کی پیشکش مسترد

Wednesday 25 May 2016
اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطین کے صدر سے براہ راست ملاقات کی پیشکش مسترد

الوقت - فلسطین کے وزیر اعظم نے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتین یاہو کی فلسطینی صدر محمود عباس سے براہ راست ملاقات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کو فلسطین کی حکومت نے اسرائیل کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے براہ راست مذاکرات کو اہم قرار دیا تھا۔ فلسطینی وزیر اعظم کے مطابق اب تل ابیب کے لئے بین الاقوامی برادری سے فرار ممکن نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب مانوئیل والس سے ملاقات کے بعد کہا کہ وقت کم رہ گیا ہے، ایسے میں نتن یاہو مزید مہلت حاصل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اب صیہونی حکومت بین الاقوامی برادری سے رجوع کرے گی۔

واضح رہے کہ ان دنوں فرانسیسی وزیر اعظم سازشی امن مذاکرات کی بحالی کے لئے مقبوضہ فلسطین اور فلسطین کے دورے پر ہیں۔ فرانسیسی وزیر اعظم اتوار کو مقبوضہ فلسطین پہنچے تھے جہاں انھوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات میں سازشی مذاکرات میں پیشرفت پر زور دیا۔ اس موقع پر نتن یاہو نے مذاکرات سے متعلق پیرس حکومت کے منصوبے کو رد کرتے ہوئے فلسطین سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔  جس پر فرانس کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ نتن یاہو کی تجویز کے بارے میں فرانسوا اولاند سے بات کریں گے۔

 واضح رہے کہ مشرق وسطی میں نام نہاد امن کے قیام کے سلسلے میں پیرس حکومت 3 جون سے وزرائے خارجہ کی سطح کے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے۔

ٹیگ :

فلسطین محمود عباس اسرائیل مذاکرت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے