الوقت - عراق کی وزارت خارجہ نے اردن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں رہ رہے کچھ عراقیوں کو جو دہشت گردانہ کارروائیوں اور منی لانڈرگ میں ملوث ہیں، عراق کے حوالے کرے۔ صدام کی بیٹی رغد اس میں سر فہرست ہیں۔
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اربيل میں اردن کے قونصل خانے کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ اردن، عراقی عدلیہ کو مطلوبہ لوگوں کو بغداد کے حوالے کرنے میں تعاون کرے اور یہ لوگ دہشت گردانہ کارروائیوں اور منی لانڈرگ میں ملوث ہیں۔۔
دوسری طرف عراق کی شفق نیوز ویب سائٹ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس فہرست میں عراق کے کئی حکومت مخالفین کے نام شامل ہیں، نے کہا ہے کہ عراق جن لوگوں کی حوالگی چاہتا ہے ان میں سب سے اہم رغد صدام ہیں۔ اس سے پہلے اردن نے عراق کی نوری مالكی حکومت کی جانب سے رغد صدام کو بغداد کے حوالے کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ صدام کی بیٹی رغد کو اردن کی حکومت اور مؤثر افراد نے اس بات کی ضمانت دے رکھی ہے کہ انہیں عراق یا کسی بھی دوسری فریق کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔