:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

سازشوں کا دور ... اپنی بات

Wednesday 18 May 2016
سازشوں کا دور  ... اپنی بات

الوقت - امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ہفتے کے روز سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے شام کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئي اور اس کےساتھ ہی خبروں کےمطابق سعودی عرب اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب  کے ولیعہد محد بن نائف سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں خبروں کے مطابق ، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال ہوا ۔

جان کیری کے سعودی عرب کے دورے کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر دھمکی کی زبان استعمال کی ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ  اگر بشار اسد شام میں جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کی  پابندی نہیں کریں گے تو دوسرا آپشن اپنایا جائے گا الجبیر نے کہا کہ شام کے بارے میں پلان بی پر بہت پہلے کام شروع ہو جانا چاہئے تھا. پلان بی کے بارے میں زبیر نے کوئی وضاحت نہيں کی لیکن کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد شام پر فوجی حملہ ہے جس کے لئے سعودی عرب بہت دنوں سے کوشش کر رہا ہے۔

سعودی عرب نے بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور دہشت گرد تنظیموں کی بھرپور مدد کی ہے لیکن اسے اب تک کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔  شام ، یمن ، لبنان اور دیگر کئ امور میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون ایسے حالات ميں جاری ہے کہ جب امریکی سنیٹ نے گزشتہ منگل کو ایک بل کو  منظور کیا ہے جس کے تحت ، نائن الیون سے متاثر ہونے والوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تاوان کا مطالبہ کریں ۔ سنیٹ میں اس بل کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے بعد اسے امریکی کانگریس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا اور کانگریس میں بھی منظوری کے بعد  صدر امریکہ اس پر اگر دستخط کر دیں گے تو اس بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو جائے گی تاہم وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس سلسلے میں گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ صدر باراک اوباما اس پر دستخط کریں ۔ سعودی عرب پہلے ہی یہ دھمکی دے چکا ہے اگر ایساکوئي قانون امریکہ میں منظور ہوتا ہے وہ اپنا سارا سرمایہ امریکہ سے نکال لے گا تاہم اس قسم کی کشیدگی کے باوجود ، سعودی عرب ، علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے لئے بدستور مصروف عمل ہے کیونکہ تمام علاقائی بحران ، صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے پیدا کئے گئے ہيں ۔ یمن ، شام اور دیگر کئی ملکوں میں دہشت گردی کی حمایت اور سعودی عرب و امریکہ کے درمیان جاری تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حقیقت کو واضح کرتا ہے ۔    

ٹیگ :

داعش سعودی عرب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے