الوقت - امریکی کانگریس کے ایک کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ چین اپنے نئے ميزائل سے پیسیفک کے علاقے میں موجود گوام فوجی ٹھکانے کو تباہ کر سکتا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، امریکا - چین اقتصادی اور سیکورٹی جائزے کے کمیشن نے اس ہفتے جاری رپورٹ میں ڈي ایف -26 بیلسٹک میزائل کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی ڈي ایف -26 میزائل سے بیجنگ بہت طاقتور ہو گیا ہے اور امریکا کی کئی جگہیں اس رینج میں آتی ہیں۔ یہ میزائیل 5،500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بیجنگ نے اس میزائل کو گزشتہ سال ستمبر میں فوجی طاقت کی نمائش کے دوران دنیا کے سامنے پہلی بار پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے چین کی فوجی سرگرمیوں پر اپنی سالانہ رپورٹ کانگریس میں پیش کی جس میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے جنوبی دریائے چین میں 3200 ایکڑ زمین پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ چین کے وزارت دفاع نے امریکہ کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔
چین کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ملک تائیوان، فلپائن، ویتنام اور ملئیشیا بھی اس علاقے پر اپنا اپنا دعوی کرتے ہیں۔ جنوبی دریائے چین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں۔ امریکا کے مطابق اس علاقے میں 213 ارب بیرل تیل اور 900 ٹریلین کیوبک قدرتی گیس کا ذخیرہ ہے۔