الوقت - ایران کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا کی خواہشات کے برخلاف شام کے صدر بشار اسد بر سر اقتدار رہیں گے۔
جمعرات کو ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ امریکی خواب اور آرزو کے برخلاف ، بشار اسد بر سر اقتدار رہیں کے اور جنگ کی خواہش رہنے والی طاقتیں، شامی قوم کی کامیابی سے مایوس ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے ناامنی پھیلانےسے امریکا فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ اپنے مفاد پورے کر سکے۔ ایران کے سینئر کماننڈ کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں شامی قوم کامیاب رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے شام میں دہشت گردی میں توسیع اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی تمام کوششوں کے باوجود، شامی قوم کی مزاحمت کو ختم نہیں کیا جا سکا۔