الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور دریائے عمان میں امریکی کشتیوں اور جنگی بحری جہاز کی نقل و حرکت پر ہماری نظر ہے۔
انہوں نے پیر کی شام صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز، دنیا کے اہم اور اسٹرٹیجک علاقے سمجھے جاتے ہیں اور ان علاقوں میں طویل سرحدوں کے ساتھ ایران، دوسرے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ان آبی سرحدوں میں کہیں زیادہ اہم کردار رکھتا ہے۔ انہوں نے خلیج فارس میں امریکی مفادات اور اس کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے علاقائی و غیر علاقائی اتحادی ممالک کے ساتھ خلیج فارس میں غیر معمولی فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایڈمرل علی فدوی نے جنوری میں ایران کی آبی سرحد میں امریکی بحریہ کے فوجیوں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کے بعد ایرانی سمندری حدود میں پھر کبھی امریکی کشتیوں کے دراندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی نے زور دیا کہ علاقے کے بعض ممالک اپنی کمزور حکومت کی وجہ سے امریکہ کے اتحادی بنے ہوئے ہیں اور بعض علاقائی ممالک بھی مجبور ہو کر امریکہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔