الوقت - امریکا اور روس نے شامی مخالفین کے ساتھ مذاکرات کے بعد شہر حلب میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق شام میں متحارب گروہوں نے حلب میں بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے تاہم حلب میں جھڑپیں جاری رہنے کی رپورٹ مل رہی ہیں ۔
اس بات پر اتفاق منگل کی رات میں ہوا اور بدھ کی صبح سے نافذ ہو گیا ہے۔
یہ ایسي حالت میں ہے کہ شامی حکومت کے مخالف لیڈر ریاض حجاب کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات بند گلی میں پہنچ چکے ہیں۔
برلن میں رہنے والے ریاض حجاب نے جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے بعد دعوی کیا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا موجودہ فارمولا مؤثر نہیں ہے اور شامی صدر بشار اسد کے ساتھ مخالفین کے مذاکرات بند گلی میں پہنچ چکے ہیں۔