الوقت - روس نے کہا ہے کہ ترک حکومت علاقے میں بد امنی کو ہوا دے رہی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے بدھ کو کہا کہ ترک حکومت، علاقے میں صورتحال کو خراب کر رہی ہے اسی لئے مستقبل قریب میں ترکی کی تباہ کن کاروائیوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی امید نہیں کی جا سکتی۔
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس، ترکی کی کیشدہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں صبر کا مظاہرہ کر رہا ہے، کہا کہ ماسکو، ترکی کی علاقے کے بارے میں موقف پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ماریا زاخاروا نے کہا کہ روس نے انکارا کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے جو ممکن تھا کیا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ ترک حوکمت سے اس بارے میں امید کرنا بیکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نظریہ زور پکڑ رہا ہے کہ موجود ترک حکومت کسی بھی طرح سے عثمانی سامراج کے تسلط کو پھر سے نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔