:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

عرب، اسرائیل کے حلیف بن رہے ہيں

Wednesday 4 May 2016
عرب، اسرائیل کے حلیف بن رہے ہيں

الوقت - چالیس سال پہلے ہم نے یورپ کا رخ کیا تھا تاکہ آزادی مل سکے، جبر سے چھٹکارا مل جائے، جمہوریت اور انصاف کے سائے میں  سکون کی زندگی  گزاریں لیکن اب یورپ بدل چکا ہے کڑوی بات ہے لیکن حقیقت ہے کہ ہم عرب بدل چکے ہیں بلکہ ہم ایک مذاق بن چکے ہیں اور اب ہماری وہ حالت ہے جسے زبان پر بھی نہیں لایا جا سکتا.برطانیہ میں تو آج کل فلسطین میں عربوں کے حقوق کی حفاظت کرنے والوں اور صیہونی و اسرائیلی لابی کے حامیوں کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے یہ وہی لابی ہے جو آج کل صرف برطانیہ ہی نہیں امریکہ اور یوروپ کے کئی ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا چکی ہے.

صیہونیوں کی سیاسی دہشت گردی کی ایک تازہ مثال لیبر پارٹی کی مسلمان رہنما ناز شاہ ہیں جنہیں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے دوران اپنے ایک دوست کو ایک پیغام کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا. اس سے پہلے رايد صلاح ، یوسف قرضاوي اور اس طرح کے دسیوں مسلمان مذہبی رہنماؤں کو برطانیہ سے اسرائیل کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے  نکالا جا چکا ہے یا داخلے کی اجازت ہی نہيں دی گئی ہے  یہ سب کچھ ایسی حالت میں ہو رہا ہے کہ جب ہمارے زیادہ تر عرب رہنما اسرائیل کو صرف دوست ہی نہیں سمجھتے بلکہ وہ اسرائیل کو سنی مسلمانوں کا سب سے بڑا  اتحادی  قرار دینے میں بھی نہیں ہچکچاتے  ہم اسرائیلی رہنماؤں اور حکام کے عرب ممالک کے آئے دن دوروں کے بارے میں خبروں میں اکثر خبریں پڑھتے رہتے ہیں.

 ہمارے عرب رہنما، اسرائیل کے ان افسران کی ایئرپورٹ سے ہی آؤ بھگت شروع کر دیتے ہیں، انہیں سخت سیکورٹی دی جاتی ہے اور ان کے لئے ریڈ کارپیٹ  بچھایا جاتا ہے اور ہمارے عرب ممالک میں ان کا اس طرح سے احترام کیا جاتا ہے کہ میں یہاں ان کا ذکر بھی نہیں کر سکتا اب تک میرے کئی پروگرام منسوخ کئے جا چکے ہیں اسی طرح فلسطینی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے پروگرام امریکہ اور يوروپي ممالک میں منسوخ  کئے جاتے رہتے ہیں جب فلسطینی سربراہ اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے پر روتے ہیں اور ان کے جرنیلوں کے مرنے پر سرکاری طور پر تعزیت پیش کرنے کے لئے اپنے بیٹوں، پوتوں اور دائیں ہاتھ،  صائب عریقات  کو اسرائیلی فوجی چھاونی میں بھیجتے ہیں تو پھر اگر پوری دنیا میں صیہونی لابی دھڑلے سے گھوم گھوم کر فلسطینی اور عرب کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنائے تو اس میں تعجب کی کیا بات ہے؟

ٹیگ :

عرب اسرائیل اتحاد صیہونی حکومت ظالم

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے