الوقت - عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی الصدر ایران کے غیر اعلانیہ دورے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی الصدر پیر کو اپنے غیر اعلانیہ دورے کے لئے بغداد سے روانہ ہو گئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر مقتدی صدر اچانک ایران کے لئے روانہ ہو گئے۔
عراق کی خبر رساں ایجنسی وا نے اطلاع دی ہے کہ مقتدی الصدر بغداد سے نجف اشرف کے ائیرپورٹ گئے اور وہاں سے ایران کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
مقتدی صدر ایسی صورت میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں کہ جب ان کے حامی گزشتہ کئی مہینوں سے عراق میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور ملک میں اصلاحات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ مقتدی الصدر چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم حیدر العبادی اپنے موجودہ وزراء کو ہٹا کر ان کی جگہ منصفانہ، کسی بھی گروہ سے تعلق نہ رکھنے والے تیكنوکریٹس کو کابینہ میں شامل کریں۔
دوسری جانب مقتدی الصدر کے قریبی افراد نے خبر کی تردید کی ہے۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے اس کی تائید نہیں ہو سکی ہے۔