الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنے پہلے ڈرون کی رونمائی کی ہے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے صیہونیوں کے خلاف کارروائی میں مزاحمت کی بڑھتی ہوئی طاقت سے صیہونیوں کے خوف و ہراس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ قدس بریگیڈ نے اپنے فوجی کمانڈر عوض القيق کی برسی کے موقع پر پہلے ڈرون کی رونمائی کی اطلاع دی ہے۔
القيق القدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے جنہوں نے اپنی اندرونی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین کے فوجی شعبے میں بہت زیادہ ترقی کی اور 30 اپریل 2008 کو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں صیہونی فوجیوں کی دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ حماس کی فوجی شاخ عزالدين القسام نے جولائی 2014 میں 50 روزہ غزہ جنگ کے دوران پہلی بار اپنے ڈرون کی رونمائی کی تھی اور اس نے صیہونی بستیوں کی جانب سے اپنا ایک ڈرون طیارہ اڑایا بھی تھا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اس ڈرون کو دیکھنے کے بعد اپنے فوجیوں کو الرٹ کر دیا اور اس کے بعد میزائل مار کر ڈرون کو تباہ کر دیا۔