الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے غیر انسانی اقدامات جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں ایک اور چرچ کو مسمار کر دیا۔
عراق کے سومريہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے صوبہ نینوا کے موصل شہر میں واقع الساعہ نامی چرچ کو بم سے اڑا دیا۔ داعش کے دہشت گرد اس سے پہلے بھی موصل میں بہت سے چرچ اور کئی قدیمی اور اسلامی وراثتوں کو منہدم کر چکے ہیں۔
در ایں اثنا صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر نجم عبداللہ جبوري نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں 24 مارچ سے فوج اور قبائلی فورسز کی جانب سے شروع کئی گئی مہم میں اب تک 540 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان کی 50 سے زائد گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔