الوقت - میدان جنگ میں عراقی فوج کی مسلسل پیشرفت اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی مسلسل شکست سے خوفزدہ ہو کر بڑی تعداد میں تکفیری دہشت گرد محاذ چھوڑ کر فرار کر رہے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق، ہر محاذ پر داعش کی مسلسل شکست سے غمزدہ داعش کے ایک چینی دہشت گرد نے خود کشی کر لی ہے۔ سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار کے ایک اعلی عہدیدار علی داؤد کا کہنا ہے کہ رومادی کے مشرقی علاقے سے ایک چینی دہشت گرد کی لاش ملی ہے، جس نے داعش کی شکست اور گرفتار کئے جانے کے خوف سے خود کشی کر لی تھی۔
داؤد نے بتایا کہ پولیس نے چینی دہشت گرد کی لاش اپنے قبضے میں لے کر اس کی شناخت کر لی ہے۔ اس چینی دہشت گرد نے رسی کے پھندے میں لٹک کر اپنی جان دے دی۔ جائے وقوعہ پر ایک سوساٹ نوٹ بھی ملا ہے جس میں خود کشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے خودکشی کے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد کتنا خوفزدہ ہیں اور داعش میں کس حد تک اندورنی اختلافات پھیل گئے ہیں۔