الوقت - نمک کے بغیر کھانے کا مزہ ختم ہو جاتا ہے اسی لئے ماہرین غذائیت نے کھانے میں ایک چٹکی نمک کو صحت کے لئے مناسب قرار دیا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک شخص کتنی مقدار میں نمک کا استعمال کر سکتا ہے۔ عام طور پر بہت ہی کم افراد پتا ہوتا ہے کہ کتنا نمک صحت کے لئے ٹھیک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نمک کا استعمال ترک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انسانی خلیات سوڈیم کے ذریعے غذائی اجزاء کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں جبکہ یہ مسلز اور اعصابی نظام کے کنٹرول کے لیے بھی ضروری ہے۔
اسی طرح نمک لو بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے بھی انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے مگر اس حوالے سے توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور تازہ پھلوں و سبزیوں سے پوٹاشیم کو حاصل کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اسی طرح یہ گردوں کو نقصان اور کیلشیئم کے اکھٹا ہونے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے گردوں میں پتھری ہوجاتی ہے۔
برطانیہ کے سرکاری صحت کے ادارے این ایچ ایس کے مطابق بالغ افراد کو دن بھر میں زیادہ سے زیادہ 6 گرام یا ایک چائے کے چمچ کے برابر نمک استعمال کرنا چاہئے، تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے یہ حد دو گرام، چار سے چھ سال کے بچوں کے لیے تین گرام اور ان سے بڑے بچوں کے لیے پانچ گرام ہے۔